(24 نیوز)وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کراچی کے لیے مالی وسائل کی تقسیم کو شدید ناانصافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 18 برسوں میں سندھ کو ملنے والے 22 ہزار ارب روپے میں سے کراچی کو صرف 680 ارب روپے دیے گئے، جو مجموعی رقم کا تین فیصد بھی نہیں بنتا۔



