72.2 F
Pakistan
Thursday, July 23, 2026
HomePoliticsسعودی آئل ٹینکرز پر حوثی حملے ’قطعی ناقابل قبول‘: شہباز شریف

سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی حملے ’قطعی ناقابل قبول‘: شہباز شریف

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے جمعرات کو سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس میں انہوں نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر ’حوثی ملیشیا کے بزدلانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔‘ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایران کے اتحادی یمن کے حوثیوں نے سعودی عرب کی بحری ناکہ بندی کے حصے کے طور پر جمعرات کو دو سعودی آئل ٹینکروں پر حملے کا دعویٰ کیا ہے۔ یمن کے عسکریت پسندوں نے، جو جزیرہ نما عرب میں آبنائے ہرمز کے مخالف سرے پر واقع آبنائے باب المندب کے قریبی علاقوں پر کنٹرول رکھتے ہیں، پیر کو کہا تھا کہ وہ سعودی عرب کی بحری ناکہ بندی کر رہے ہیں۔ بدھ کو بحیرہ احمر میں پانچ ٹینکروں نے آبنائے باب المندب سے بچنے کے لیے اپنا راستہ تبدیل کیا اور چین اور انڈیا کے لیے سعودی تیل سے لدے تین ٹینکر منگل کو واپس چلے گئے۔ حوثیوں نے کہا کہ ان کی افواج نے بحیرہ احمر میں دو سعودی آئل ٹینکروں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے، جن کی شناخت انہوں نے اینسیلیا اور لیلیٰ کے طور پر کی۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف نے سعودی ولی عہد سے گفتگو میں کہا کہ ’ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں، یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں، جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔‘ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) پاکستانی وزیراعظم نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا اور کہا کہ وہ خود، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پوری پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت اور مملکت کے برادر عوام کے ساتھ مضبوطی اور عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ’مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔‘ وزیراعظم نے ولی عہد محمد بن سلمان کو یقین دلایا کہ پاکستان امن، سلامتی، استحکام اور بحیرہ احمر، آبنائے ہرمز اور وسیع تر خطے میں قانونی سمندری تجارت کی بلاتعطل روانی کے لیے مملکت اور عالمی برادری کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گا۔ بیان کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان نے ’پاکستان کی مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو سراہا۔‘ شہباز شریف سعودی عرب آبنائے ہرمز ریاض شہباز شریف نے سعودی ولی عہد کو یقین دلایا کہ پاکستان بحیرہ احمر، آبنائے ہرمز میں قانونی سمندری تجارت کی بلاتعطل روانی کے لیے مملکت سے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔ انڈپینڈنٹ اردو جمعرات, جولائی 23, 2026 – 12: 00 Main image:

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان 15 اپریل 2026 کو جدہ میں ملاقات ہوئی (وزیر اعظم آفس پاکستان)

پاکستان type: news related nodes: پاکستان عالمی سطح پر امن ساز ملک کے طور پر ابھرا ہے: شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کیسے کامیاب ہوئے نئے اسلامی سال کا آغاز ایران امریکہ تنازع کے حل سے: شہباز شریف پاکستان، ایران اور امریکہ کے درمیان مخلص ثالثی کر رہا ہے: شہباز شریف SEO Title: شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے گفتگو، سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی حملے ’قطعی ناقابل قبول‘ copyright: show related homepage: Show on Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments