(اویس کیانی ) کینیڈا کی وزیر خارجہ محترمہ انیتا آنند نے وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین، وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر سید توقیر شاہ اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام بھی موجود تھے۔



