85.6 F
Pakistan
Tuesday, July 21, 2026
HomeCrimeٹرین کا حادثہ، دونوں ریلو ے ٹریک بلاک، کراچی جانے، آنے والی...

ٹرین کا حادثہ، دونوں ریلو ے ٹریک بلاک، کراچی جانے، آنے والی ٹرینیں ایک دن کیلئے معطل

(ویب ڈیسک) ایک اور ٹرین پٹڑی سے اتر گئی۔ ٹرین کی کئی بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ جانے سے کراچی اور پنجاب کے درمیان ریلوے ٹریک مکمل بلاک ہو گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ آج مٹیاری کے قریب ایک مال گاڑی الٹ گئی، مال گاڑی کی بوگیاں ٹریک سے اتر کر الٹ گئیں جس کے سبب کراچی سے پنجاب آنے اور کراچی کی طرف جانے والے دونوں ٹریک بند ہو گئے۔ دونوں ٹریک بند ہونے کے باعث ٹرینیں مختلف سٹیشنز پر روک دی گئیں حادثے کے باعث اپ اور ڈاؤن دونوں ٹریک مکمل بند ہیں، ٹریک 24 گھنٹوں تک معطل رہنے کا امکان ہے، ٹرینیں کل تک معطل کردی گئی ہیں: ریلوے حکام/ فوٹو: سوشل میڈیاحیدرآباد: مٹیاری کے قریب مال گاڑی کی 17 بوگیاں ٹریک سے اترنے کے باعث اپ اور ڈاؤن دونوں ریلوے ٹریک بند ہوگئے۔ سندھ کےشہر مٹیاری میں واقع وہاب شاہ ریلوے اسٹیشن کے قریب مال گاڑی کی 17 بوگیاں حادثے کا شکار ہو کر پٹڑی سے اتر گئیں، جس کے باعث اپ اور ڈاؤن دونوں ریلوے ٹریک مکمل طور پر بند ہوگئے۔ ڈی ایس ریلوے سکھر فرمان غنی کے مطابق حادثے کے بعد تمام ٹرینوں کو مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے، روہڑی سے روانہ ہونے والی ریلیف ٹرین رات 10 بجے تک جائے حادثہ پہنچے گی، جبکہ کوٹری سے بھی ریلیف ٹرین روانہ کر دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے میں ریلوے ٹریک کا بڑا حصہ متاثر ہوا ہے، جس کی بحالی میں کافی وقت درکار ہوگا، تاہم دونوں ٹریک جلد از جلد کلیئر کر کے معطل ریلوے آپریشن بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیئے: ارجنٹائن بمقابلہ سپین ورلڈ کپ فائنل اسرائیل فلسطین تنازعہ کا پراکسی بن گیا ڈی ایس ریلوے سکھر کے مطابق جیکب آباد سے کراچی جانے والی سکھر ایکسپریس کو آج منسوخ کردیا ہے۔ دوسری جانب ڈی سی او ریلویز کراچی کا کہنا ہےکہ حادثے کی وجہ سے ٹریک 24 گھنٹوں تک معطل رہنے کا امکان ہے، حادثے کی وجہ سے کل تک کی ٹرینیں معطل کی گئی ہیں۔ ریلوے حکام کا بتانا ہےکہ قراقرم ایکسپریس کو حیدرآباد اسٹیشن ، علامہ اقبال ایکسپریس کو کوٹری اسٹیشن پر روک لیا گیا، پاکستان ایکسپریس کو لانڈھی اسٹیشن، تیزگام ایکسپریس کو ڈرگ روڈ جبکہ ملت اور فرید ایکسپریس کوکینٹ اسٹیشن پر روک لیا گیا۔ پاکستان ریلویز کراچی ڈویژن کا کہنا ہے کہ کراچی ڈویژن اپنی حدود کے تمام متاثرہ مسافروں کو ریفنڈ کرے گا۔

Read full story on 24 News Digital Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments