ناروے کے اسٹار فٹبالر الیگزینڈر سورلوتھ کو فیفا ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ ناروے کے فارورڈ الیگزینڈر سورلوتھ کو ہفتے کے روز انگلینڈ کے خلاف ٹیم کے ورلڈ کپ کوارٹر فائنل سے باہر ہونے کے بعد آن لائن شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔



