واشنگٹن: امریکا نے 6 ممالک کے تارکین وطن کے لیے ورک پرمٹ کی مدت میں توسیع کردی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ہیٹی اور چھ دیگر ممالک کے لاکھوں تارکین وطن کے ورک پرمٹ کی مدت میں توسیع کردی ہے جنہیں ٹیمپریری پروٹیکٹیڈ اسٹیٹس حاصل ہے۔



