کولمبو(6 جولائی 2026): سری لنکا میں جاری ایک مقامی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک نوجوان کرکٹر میچ کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑنے سے زندگی کی بازی ہار گیا۔ رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نوجوان کھلاڑی میدان میں بیٹنگ کر رہا تھا۔



