اسلام آباد (05 جولائی 2026): پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی قیادت نے گلگت بلتستان کابینہ کا انتخاب خود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری جی بی کابینہ کے لیے امیدواروں کے انٹرویو خود کریں گے، اور اس سلسلے میں چیئرمین پی پی 6 جولائی کو گلگت پہنچیں گے۔



