وزیراعظم آفس سے آج شب وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے جاری ہونے والےعاشورہ کے پیغام میں کہا گیا ہے کہیومِ عاشور بلا شبہ اسلامی تاریخ کا ایک فکر انگیز دن ہے جو نوع انسانی کو ایمان، صبر و استقامت، ایثار، حق پسندی اور اصلاحِ معاشرہ کے بے مثال اسباق سے روشناس کراتا ہے۔



