تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے خبردار کیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے حوالے سے امریکی حکام کے متضاد بیانات ایرانی عوام کے واشنگٹن پر پہلے سے موجود عدم اعتماد کو کم کرنے کے بجائے مزید بڑھا سکتے ہیں۔



