73.4 F
Pakistan
Monday, June 22, 2026
HomeLifestyleکم عمر میں بہت پرجوش قسم کے بچے مجھے کیوں نہیں پسند؟

کم عمر میں بہت پرجوش قسم کے بچے مجھے کیوں نہیں پسند؟

’ٹانگ برابر اس بچے کو دیکھو، مانگ کیا رہا ہے؟ موٹی ٹرپل سلائی والی جینز؟‘ دکاندار کی یہ آواز مجھے اپنے پیچھے آتی سنائی دی تھی جب میں دس سال کا تھا اور زینب مارکیٹ میں امی کے ساتھ اس وقت کے فیشن کی جینز تلاش کرنے چلا تھا۔ میں اپنی عمر سے بڑا بچہ تھا، لیکن مجھے اپنے ہی جیسے بچے اب اچھے نہیں لگتے۔ مجھے وہ بچے بالکل اچھے نہیں لگتے جو کسی بھی ویڈیو میں بہت پرجوش قسم کی باتیں کر رہے ہوتے ہیں۔ کوئی بول رہا ہوتا ہے کہ میں وزیراعظم بنوں گا، کوئی کہے گا کہ میں پائلٹ بنوں گا اور جا کر دشمن ملک کی زمین پر بم گراؤں گا، کوئی ڈاکٹر بن کے دکھی انسانیت کی خدمت کرنا چاہتا ہے ۔۔۔ یہ سب اول تو مجھے سکرپٹڈ لگتا ہے اور یا پھر ایسا دکھتا ہے کہ اس بچے کا بچپن چھین لیا گیا ہے۔ وہ بچہ رہا ہی نہیں۔ بچہ تو وہ ہے جو معصومیت سے بات کرے، انسانوں والی بات کرے، اپنی عمر کے حساب سے بات کرے، تمیزداری کی بات کرے، یہ بہت زیادہ پرجوش قسم کے بچے بڑے ہو کے زیادہ تر مایوسی کا شکار ہوتے ہیں اور یا پھر کوئی بالکل ابنارمل قسم کی مخلوق بن جاتے ہیں، کیونکہ جب آپ بچپن نہیں گزاریں گے تو آپ بڑے بھی نہیں ہوں گے۔ یعنی آپ شروع سے آخر تک ایک مخصوص دائرے میں قید رہیں گے، جو یا تو آپ کی خواہشوں کا ہو سکتا ہے، یا آپ کے دماغ کا پیدا کردہ ہو سکتا ہے، یا پھر آپ کے ماں باپ کے ہاتھوں بنایا گیا ہو سکتا ہے۔ وہ بچہ کیسا بچہ ہے جو برستی بارش میں جا کر نہانے کے بجائے گھر میں بیٹھا کورس کی کتابیں پڑھ رہا ہے اور اسے یہ فکر ہے کہ اس کی پانچویں جماعت کے امتحان کا نتیجہ کیا آئے گا؟ ایسے بچپن پہ ہیہات بھائی، مطلب یہ کوئی حساب کتاب ہے؟ آپ کیا کر رہے ہیں؟ میں ایک بار پھر آپ کو اپنی بات دوسرے طریقے سے سمجھاتا ہوں۔ آپ میں سے بہت سے لوگ کسی کم عمر بچے کی بہت پکی آواز میں، سریلی آواز میں گاتے ہوئے ویڈیو دیکھ کر اسے بہت پسند کرتے ہیں۔ میں نہیں کرتا۔ میں اس بچے کو پسند کر لوں گا جو مجھے نیچرل طریقے سے گاتا ہوا ملے گا، اگر کوئی بچہ بہت رکھ رکھاؤ کے ساتھ بیٹھا ہوا ہے اور بہت پکی تانیں لگا رہا ہے تو یار، وہ بچہ تو نہیں ہے۔ اس کا بچپن کہاں گیا؟ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) یا کوئی بچہ ہے، وہ عینک لگا کر بیٹھا ہوا ہے اور اس نے اے آئی میں کوئی ڈیولپمنٹ کر دی ہے، کوئی بہت بڑی سائنسی ایجاد کرنے کا دعویٰ کر رہا ہے، تو میں دوبارہ آپ سے یہ کہوں گا کہ یا تو میں اس ویڈیو کو دیکھوں گا نہیں، یا مجھے اسے دیکھ کر افسوس ہو گا۔ کیونکہ بڑا ہو کر یہ بچہ ان بے شمار بچوں میں سے ایک ہو گا جو اپنے بچپن میں کسی اچھے کام یا اپنی عمر کے حساب سے کسی بڑے کام کی بنیاد پر پہچانے گئے، لیکن ساری عمر پھر وہ اسی فیم، اسی شہرت کا تعاقب کرتے رہے، جو انہیں دوبارہ نہ مل سکی۔ لے دے کے اُس کے پاس ایک ہی آپشن بچے گا کہ وہ باقاعدہ خود کو برینڈ بنانے کے لیے کوئی ایجنسی ہائر کر لے۔ تو ۔۔۔ اب میں کوئی سوئپنگ سٹیٹمنٹ نہیں دے رہا کہ سارے ذہین بچوں کو لپیٹ دوں، لیکن فطری ذہین بچہ اور ہوتا ہے، زبردستی بنایا گیا ذہین بچہ دوسری چیز ہے۔ گذارش بس اتنی سی ہے کہ اس بھرپور دور میں، کہ جب پہلے ہی بچوں کے ہاتھ میں اور خود ہمارے پاس یہ سکرین چوبیس گھنٹے موجود ہے، معلومات ہیں اور بے تحاشا ہیں، تو بچے پر مزید انفارمیشن کا، اپنی خواہشات کا اور ’ذہین ہونے‘ کا بوجھ مت لاد دیں۔ بچے کو بچہ رہنے دیں۔ اس کی مصنوعی کامیابی کو اتنے فخر سے مت دیکھیں کہ جب اصل زندگی میں چار پیسے کمانے کا موقع آئے یا کہیں کچھ کر کے دکھانے کا وقت پڑے تو وہ بچہ اپنی اس آسمانی کرسی سے نیچے ہی نہ اترے جس پر آپ نے اسے بٹھا دیا ہے۔ باقی، ایک کیس سیناریو آپ کے سامنے ہے، وہ بچہ جو اپنی عمر سے ہمیشہ بڑا تھا، چاہیں تو اسے دیکھ کے فیصلہ کر لیجے! نوٹ: یہ تحریر مصنف کی رائے پر مبنی ہے، انڈپینڈنٹ اردو کا اس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ زندگی بچپن کامیابی بچے کو بچہ رہنے دیں۔ اس کی مصنوعی کامیابی کو اتنے فخر سے مت دیکھیں کہ جب اصل زندگی میں چار پیسے کمانے کا موقع آئے یا کہیں کچھ کر کے دکھانے کا وقت پڑے تو وہ بچہ اپنی اس آسمانی کرسی سے نیچے ہی نہ اترے جس پر آپ نے اسے بٹھا دیا ہے۔ حسنین جمال سوموار, جون 22, 2026 – 08: 00 Main image:

(انواتو ایلمنٹس)

بلاگ jw id: WShrsvLv type: video related nodes: بس ہوسٹس کی عید اور ہماری پرفیکٹ زندگی کی ان تھک مبارکیں مزاج سے پہلے ہمیں اپنے لطیفے ٹھیک کرنے پڑیں گے فون پر کچھ بیچنے والے کیا تمیز کا رویہ نہیں چاہتے؟ دو ٹوٹے ہوئے برتن اور ایک انسان SEO Title: کم عمر میں بہت پرجوش قسم کے بچے مجھے کیوں نہیں پسند؟ copyright: show related homepage: Hide from Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments