آزاد جموں و کشمیر اس وقت ایک ایسے پیچیدہ سیاسی و معاشرتی گرداب میں محو گردش ہے جس کے ارتعاشات محض ایک جغرافیائی خطے تک محدود نہیں بلکہ قضیہ کشمیر کی مجموعی جہات اور پاکستان کی داخلی و خارجی حکمتِ عملی کے وسیع تر تناظر پر بھی گہرے اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔



