عصرِ حاضر کی مادی تہذیب نے انسانی ارتقا، معاشی فراوانی، سائنسی انکشافات اور تکنیکی تسلط کے ایسے پ±رشکوہ بیانیے تشکیل دیے ہیں جن سے یہ گمان پیدا ہوتا ہے کہ ترقی یافتہ اقوام نے امنِ عامہ، استحکامِ معاشرہ اور حکمرانیِ قانون کے وہ معیارات حاصل کر لیے ہیں جو انسانی تاریخ کی معراج تصور کیے جا سکتے ہیں۔



