86.2 F
Pakistan
Saturday, May 9, 2026
HomeTechnologyتوکلنا ایپ: عازمینِ حج کے لیے روانگی سے قبل ڈیجیٹل حج پرمٹ...

توکلنا ایپ: عازمینِ حج کے لیے روانگی سے قبل ڈیجیٹل حج پرمٹ کی سہولت

سعودی عرب نے اپنی قومی ’سپر ایپ‘ توکلنا کے ذریعے حج خدمات کو مزید ڈیجیٹل بنانے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اب مکہ روٹ انیشی ایٹو سے مستفید ہونے والے عازمینِ حج اپنے ممالک سے روانگی سے قبل ہی حج پرمٹ الیکٹرانک طور پر حاصل اور دکھا سکیں گے۔ سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق یہ اقدام مملکت کی اس حکمتِ عملی کا حصہ ہے جس کے تحت مصنوعی ذہانت اور مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے حج کے سفر کو آسان اور مؤثر بنایا جا رہا ہے۔ سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی (SDAIA) نے مکہ روٹ انیشی ایٹو کے لیے ڈیجیٹل نظام تیار کیا ہے، جس کے ذریعے مختلف سرکاری اداروں کو ایک متحدہ تکنیکی فریم ورک میں جوڑا گیا ہے تاکہ کارروائیاں تیز ہوں اور ذاتی و بائیومیٹرک معلومات کی تصدیق بہتر انداز میں ہو سکے۔ پاکستانی عازمین حج کا پہلا قافلہ مکہ پہنچ گیا #pakistanipilgrims #Hajj2026 #IndepedentUrdu pic. twitter. com/oP355u3xUf — Independent Urdu (@indyurdu) April 27, 2026 توکلنا ایپ استعمال کرنے والے عازمین اب اپنے حج پرمٹ اور متعلقہ سفری دستاویزات سفر کے ابتدائی مرحلے ہی سے الیکٹرانک صورت میں دیکھ سکیں گے، جس سے اپنے ملک سے روانگی سے لے کر مکہ مکرمہ میں رہائش تک کے مراحل مزید ہموار بنائے جا سکیں گے۔ وزارتِ داخلہ کے تحت شروع کیے گئے مکہ روٹ انیشی ایٹو کے ذریعے منتخب ممالک کے عازمین اپنے وطن کے ہوائی اڈوں پر ہی امیگریشن، کسٹمز اور صحت سے متعلق کئی مراحل مکمل کر لیتے ہیں، جس کے بعد وہ حج کے لیے سعودی عرب روانہ ہوتے ہیں۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) ایس پی اے کے مطابق توکلنا اس وقت 350 سے زائد سرکاری و نجی اداروں کے اشتراک سے 1300 سے زیادہ خدمات فراہم کر رہی ہے، جبکہ اس کے صارفین کی تعداد ساڑھے تین کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔ روزانہ 10 لاکھ سے زیادہ فعال صارفین اس پلیٹ فارم سے استفادہ کرتے ہیں۔ سعودی حکام توکلنا کو شہریوں، مقیم غیر ملکیوں اور زائرین کے لیے ایک متحدہ ’ڈیجیٹل گیٹ وے‘ قرار دیتے ہیں، جہاں سرکاری خدمات، پرمٹس، شناختی دستاویزات اور سفری سہولیات ایک ہی پلیٹ فارم پر دستیاب ہیں۔ گذشتہ برس قاہرہ میں عرب لیگ کے تحت منعقدہ عرب گورنمنٹ ایکسیلنس ایوارڈز میں توکلنا نے ’بہترین عرب سمارٹ گورنمنٹ ایپ‘ کا ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا۔ نومبر 2025 میں ریاض میں منعقدہ گوگل کلاؤڈ سعودی سمٹ کے دوران توکلنا کے حکام نے اسے مصنوعی ذہانت سے چلنے والی قومی ’سپر ایپ‘ قرار دیا تھا، جو وژن 2030 کے تحت عوامی خدمات کو جدید بنانے اور خصوصاً حج و عمرہ زائرین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے فروغ دی جا رہی ہے۔ حج ایپ سعودی عرب اے آئی توکلنا ایپ کے ذریعے عازمین اب اپنے ملک سے روانگی سے قبل ہی مکہ میں رہائش تک حج پرمٹ اور سفری دستاویزات موبائل پر دیکھ سکیں گے۔ سوشل میڈیا ڈیسک جمعہ, مئی 8, 2026 – 21: 00 Main image:

توکلنا ایپ کے صارفین کی تعداد ساڑھے تین کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے (سعودی پریس ایجنسی)

ایشیا jw id: oidGRMMW type: news related nodes: مسجد الحرام میں ڈیجیٹل نظام متعارف: حجاج علما سے بات کر سکیں گے ’مکہ روٹ‘ نے سالوں سے منتظر انڈونیشین خاتون کا حج سفر کیسے بدلا؟ اسلام آباد سے ’روڈ ٹو مکہ‘ منصوبے کے تحت پہلی حج پرواز لاہور: حج و عمرے کے دوران جمع کردہ تبرکات کی گیلری SEO Title: توکلنا ایپ: عازمینِ حج کے لیے روانگی سے قبل ڈیجیٹل حج پرمٹ کی سہولت copyright: show related homepage: Hide from Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments