(ابراہیم رند )کراچی کی ہائی رسک یوسیز میں پولیو بوسٹر مہم 12 مئی سے 25 مئی تک جاری رہے گی، ای او سی کے سربراہ شہریار میمن نے بتایا کہ پولیو مہم کا مقصد بچوں کو موذی وائرس سے محفوظ بنانا ہے، والدین دس سال کے عمر تک کے بچوں کو پولیو کی ویکینیشن ضرور دیں،اس بار بچوں کو پولیو کے قطرے اور جیٹ انجیکٹر کے ذریعے پولیو ویکسین دی جا رہی ہے۔



