امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان نے اتوار کو میڈیا کو بتایا کہ امریکی ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کرنے پر قبضے میں لیا جانے والا ایرانی جہاز عملے سمیت پاکستان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اے بی سی نیوز سے بات کرتے ہوئے امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کیپٹن ٹم ہاکنز نے کہا ’آج امریکی افواج نے ایم/وی توسکا کے 22 عملے کے ارکان کو پاکستان منتقل کرنے کا عمل مکمل کر لیا تاکہ انہیں ایران واپس بھیجا جا سکے۔‘ انہوں نے مزید کہا ’چھ دیگر مسافروں کو گذشتہ ہفتے ہی وطن واپسی کے لیے خطے کے ایک ملک منتقل کر دیا گیا تھا۔‘ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ چھ افراد عملے کے بعض ارکان کے اہل خانہ تھے۔ اس ایرانی جہاز کو امریکہ کے مطابق گذشتہ ماہ امریکی بحری ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی کوشش کرتے ہوئے روکا اور قبضے میں لیا گیا تھا۔ تاہم اس پیش رفت پر تاحال پاکستان یا ایران کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ ادھر پاکستان کی وزارت خارجہ نے پیر کو بتایا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحٰق ڈار نے گذشتہ شب ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر خطے کی صورت حال اور علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ بیان کے مطابق عراقچی نے فریقین کے درمیان پاکستان کے تعمیری کردار اور مخلصانہ مصالحتی کوششوں کو سراہا۔ بیان میں کہا گیا کہ اسحٰق ڈار نے ’تعمیری سفارتی روابط کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کو دہراتے ہوئے زور دیا کہ مسائل کے پرامن حل اور خطے سمیت عالمی سطح پر دیرپا امن و استحکام کے لیے بات چیت اور سفارت کاری ہی واحد قابل عمل راستہ ہیں۔‘ Deputy Prime Minister / Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 held a telephonic conversation late last night with the Foreign Minister of Iran, Seyed Abbas Araqchi @Araghchi. Discussion focused on regional situation and Pakistan’s ongoing diplomatic efforts. .. pic. twitter. com/B5PN7DhnEN — Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) May 4, 2026 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر حملوں کا سلسلہ شروع کیا، جس کے جواب میں خطے میں امریکی فوجی اڈوں اور اسرائیلی اہداف پر حملے کیے۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) آٹھ اپریل کو امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کے بعد امریکی اور ایرانی وفود کا اسلام آباد میں براہ راست امن مذاکرات کا دور ہو، جس میں پیش رفت نہ ہو سکی۔ دونوں ممالک کے درمیان ڈیڈلاک برقرار اور بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ ان کے نمائندوں کی ایران سے ’بہت اچھی بات چیت‘ جاری ہے۔ ایران نے اتوار کو کہا کہ اسے پاکستان کے ذریعے امریکہ کی امن مذاکرات کے لیے اپنی تازہ پیشکش پر جواب موصول ہوا ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق واشنگٹن نے ایران کی 14 نکاتی تجویز پر اپنا جواب پاکستان کے ذریعے پہنچایا، جس کا تہران میں جائزہ لیا جا رہا ہے۔ تاہم اس پیش رفت کی فوری طور پر امریکہ یا پاکستان کی جانب سے تصدیق نہیں ہو سکی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ ایران آبنائے ہرمز انڈپینڈنٹ اردو سوموار, مئی 4, 2026 – 10: 30 Main image:
20 اپریل، 2026 کو امریکی سینٹ کام کے ایکس پر جاری ویڈیو سے حاصل کیے جانے والے اس سکرین گریب میں امریکی فوجی بحرہ عرب میں ایک ایرانی جہاز پر کنٹرول کے لیے اتر رہے ہیں (اے ایف پی)
امریکہ type: news related nodes: ایران کی ناکہ بندی، امریکی بحریہ قزاقوں جیسا کام کر رہی: ٹرمپ کوئی بھی ایرانی جہاز ناکہ بندی کے قریب آیا تو سخت کارروائی ہو گی: صدر ٹرمپ آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایران کو ادائیگی پر امریکہ کی وارننگ آبنائے ہرمز میں جہازوں پر فائرنگ، انڈیا کی تشویش SEO Title: امریکہ نے قبضے میں لیا جانے والا ایرانی جہاز پاکستان کے حوالے کر دیا: رپورٹ copyright: show related homepage: Show on Homepage



