69.8 F
Pakistan
Sunday, April 26, 2026
HomePoliticsپاکستان اور مصر کے وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ: امریکہ ایران...

پاکستان اور مصر کے وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ: امریکہ ایران مذاکرات پر گفتگو

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں توسیع۔ ایران کا آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی کے خاتمے تک امریکہ سے مذاکرات سے انکار۔ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں وفد کی پاکستان آمد، امریکی وفد کی آمد متوقع لائیو اپ ڈیٹس پاکستان اور مصر کے وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ: امریکہ ایران مذاکرات پر گفتگو خبر رساں ادارے روئٹرز نے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستانی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کے درمیان ہفتے کو ٹیلی فونک رابطے میں ایران امریکہ مذاکرات پر پیش رفت کے حوالے سے گفتگو ہوئی ہے۔ یہ گفتگو ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب ایرانی وفد وزیرخارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں گذشتہ شب پاکستان پہنچا تھا اور امریکی وفد کی پاکستان آمد متوقع ہے۔ امریکہ نے 344 ملین ڈالر کی کرپٹو کرنسی منجمد کر دی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکہ نے ایران سے روابط کی وجہ سے 344 ملین ڈالر کے کرپٹو کرنسی اثاثے منجمد کر دیے ہیں۔ امریکہ وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ واشنگٹن جنگ کی وجہ سے توانائی کی فراہمی میں خلل کے درمیان تہران پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ نیتن یاہو کا حزب اللہ پر تاریخی معاہدہ ’سبوتاژ‘ کا الزام خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے حزب اللہ پر لبنان کے ساتھ ’تاریخی‘ امن معاہدے تک پہنچنے کی کوششوں کو ’سبوتاژ‘ کرنے کی کوشش کا الزام لگایا۔ ہرمز ‘فوری طور پر کھولنا ضروری ہے’ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یورپی کونسل کے صدر نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو ’بغیر کسی پابندی اور بغیر ٹولنگ کے‘ فوری طور پر دوبارہ کھولنا ضروری ہے، یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے لبنان اور شام کے رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کے بعد کہا۔ مشرق وسطیٰ میں 200 سے زیادہ جنگی طیارے، 15 ہزار فوجی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی فوج نے بتایا ہے کہ 2003 کی عراق جنگ چھیڑنے کے بعد پہلی بار اب مشرق وسطیٰ میں تین طیارہ بردار بحری جہاز موجود ہیں۔ یو ایس سینٹرل کمانڈ نے ایکس پر کہا ہے کہ تین بیٹل گروپس میں ’200 سے زیادہ طیارے اور 15, 000 بحری اہلکار اور میرینز‘ شامل ہیں۔ امریکہ ایران پاکستان ایران اسرائیل کشیدگی روئٹرز نے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستانی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کے درمیان ہفتے کو ٹیلی فونک رابطے میں ایران امریکہ مذاکرات پر پیش رفت کے حوالے سے گفتگو ہوئی ہے۔ انڈپینڈنٹ اردو ہفتہ, اپریل 25, 2026 – 09: 45 Main image:

29 مارچ، 2026 کی اس تصویر میں پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے اسلام آباد میں ملاقات کر رہے ہیں(اے ایف پی)

دنیا type: news related nodes: ایرانی وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے، امریکی حکام سے ملاقات سے انکار ایران ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنا چاہے تو اس کا فیصلہ ہوگا: امریکہ امریکی پابندیوں کے 47 سال: ایرانی معیشت کو چار ٹریلین ڈالر نقصان کی کہانی آبنائے ہرمز ایران کے معاہدہ نہ کرنے تک بند رہے گی: ٹرمپ SEO Title: پاکستان اور مصر کے وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ: امریکہ ایران مذاکرات پر گفتگو copyright: show related homepage: Show on Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments