(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ میں پتنگ بازی کے خلاف کارروائیوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پولیس نے مقدمات، گرفتار ملزمان اور قبضے میں لی گئی پتنگوں و ڈوروں کی تفصیلات عدالت میں پیش کر دیں،عدالت نے آئندہ سماعت پر بسنت کے دوران ہلاکتوں اور زخمیوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔



