74.8 F
Pakistan
Sunday, April 19, 2026
HomeEntertainmentیہ صرف سفر نامہ نہیں بلکہ مفید، اہم، قیمتی اور منفرد معلومات...

یہ صرف سفر نامہ نہیں بلکہ مفید، اہم، قیمتی اور منفرد معلومات کا خزانہ ہے، آسٹریلیا جیسے دُور دراز بر اعظم میں قدم جس جس طرف اُٹھ گئے، وہاں کا تفصیلی ذکر کیا

مصنف: ع۔غ۔ جانبازقسط: 121 پاکستان کی ایک مایۂ ناز مصنفہ رضیہ بٹ صاحبہ کا اظہار خیال جناب ع غ جانباز سے میرا تعارف ان کے تصویری سفر نامے سے ہوا۔ جس کا نام ہے ”اندھیرے سے اُجالے تک“ اور جس میں انہوں نے آسٹریلیا جیسے دُور دراز بر اعظم میں جس جس جگہ کا سفر کیا اور ان کے قدم جس جس طرف اُٹھ گئے، انہوں نے وہاں کا تفصیلی ذکر کیا ہے۔ یہ ذکر کیا ہے؟ معلومات کا منفرد اور قیمتی ذخیرہ ہے۔ انہوں نے نہ صرف اس برّ اعظم کی جغرافیائی سمتوں پر قلم اٹھایا ہے، سر سبز پہاڑ اور میدان، خوبصورت صاف ستھرے شہر، وہاں کے قدیم باشندوں سے لے کر موجودہ سوشل لائف کا جس خوبصورتی سے احاطہ کیا ہے قابل تعریف ہے۔ تصویروں نے اس کتاب کی خوبصورتی میں بہت اضافہ کیا ہے۔ میں اسے صرف سفر نامہ نہیں کہوں گی بلکہ یہ نہایت قیمتی منفرد اور معلوماتی مجموعہ ہے۔ جانباز صاحب کے قدموں نے برّاعظم کے جن جن شہروں کی زمین کو چھوا ہے انہوں نے بڑی تفصیل سے وہاں کی تاریخ، تمدن، طرز زندگی، معاشی حالت کا بھی ذکر کیا ہے، جو بڑا دلچسپ اور معلوماتی ہے۔ انہوں نے ہر جگہ اور واقعے کو تاریخ مطالعے اور مشاہدے کے آمیزے سے الگ نہیں ہونے دیا۔ جس سے ان کے قلم کی چابکدستی، ذہن کی رسائی و بلاغت و میلان طبیعت سب چیزیں ہمیں ان کی پختہ اور خوبصورت خوش کن تحریر میں نظر آتی ہیں۔ انہوں نے صرف آسٹریلیا کے سر سبز میدانوں، اونچے اونچے پہاڑوں اور بہتے پانیوں ہی کو موضوع سخن نہیں بنایا جو واقعہ بھی بیان کیا اس کے پس منظر کی تاریخ پر بھی بڑے جامع انداز میں روشنی ڈالی۔ یہ صرف سفر نامہ نہیں بلکہ مفید، اہم، قیمتی اور منفرد معلومات کا خزانہ ہے۔ میں ذاتی طور پر جانباز صاحب کو نہیں جانتی لیکن آسٹریلیا کے سفر نامے کی ورق گردانی کرتے ہوئے روشن اور چمکتے ہوئے علم و ادب کے جگنو نظر آئے ہیں۔ اس سے ان کی شخصیت کے خوشگوار پہلو سامنے آگئے ہیں۔ وہ یقینا ایک علم دست، ہنس مکھ اور زندگی جینے کے خوبصورت انداز سے واقف انسان ہیں۔ وہ اپنے اہل خانہ اور خاص کر بیٹی اور اس کے بچوں سے جتنی محبت رکھتے ہیں وہ ان کی تحریر سے ہر صفحے پر قطرہ قطرہ ٹپکتی نظر آتی ہے۔ یقینا بحیثیت انسان وہ دوسرے لوگوں کے بھی اسی طرح بہی خواہ ہونگے۔میں اب تک ان سے واقف نہ تھی۔ لیکن آسٹریلیا کا تصویری سفر نامہ پڑھ کر جانباز صاحب میرے لیے اجنبی نہیں رہے۔ میں ایک بار پھر کہوں گی کہ آسٹریلیا کا تصویری سفر نامہ صرف ایک سفر نامہ نہیں، مصنّف نے اسے جس طرح مشاہدے، علم اور تجربے کی روشنی میں تاریخ اور ادب کو ایک دوسرے میں سمو دیا ہے۔ وہ ایک نہایت خوبصورت قیمتی اور معلوماتی اثاثہ ہے جو ہر سفر نامے میں ہمیں اتنی فراغت اور خوبصورتی سے نہیں ملتا۔اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔ شکریہ مخلصہ. .. .. . رضیہ بٹ (جاری ہے)نوٹ: یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں)ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر کی ادائیگی کردی

Read full story on Daily Pakistan

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments