63.1 F
Pakistan
Sunday, April 19, 2026
HomeLifestyleویڈیو: دانتوں سے 720 ٹن وزنی بحری جہاز کھینچنے کا ورلڈ ریکارڈ

ویڈیو: دانتوں سے 720 ٹن وزنی بحری جہاز کھینچنے کا ورلڈ ریکارڈ

کہتے ہیں کہ انسان اگر کچھ کرنے کی ٹھان لے تو ناممکن بھی ممکن بن سکتا ہے۔ مصر سے تعلق رکھنے والے ایک طاقتور نوجوان نے ایسا ہی حقیقت میں کرکے دکھا دیا۔ انہوں نے اپنے دانتوں کی مدد سے ایک دیو ہیکل بحری جہاز کھینچ کر عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق مصر سے تعلق رکھنے والے اشرف مہروس سلیمان نے یہ ناقابلِ یقین کارنامہ مصر کے علاقے الغردقہ میں سرانجام دیا۔ انہوں نے 720. 332 میٹرک ٹن وزنی بحری جہاز کو محض اپنے دانتوں کے زور پر کھینچ کر ”دانتوں سے کھینچا جانے والا بھاری ترین بحری جہاز“ کا نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ یہ ریکارڈ 27 ستمبر 2025 کو بنایا گیا، جس میں اشرف مہروس سلیمان نے اس وزنی جہاز کو اپنی زبردست قوتِ برداشت اور جسمانی طاقت کے ذریعے حرکت دی۔ یہ اب تک کا دانتوں سے کھینچا جانے والا سب سے بھاری جہاز قرار دیا جا رہا ہے۔ اشرف نے یہ چیلنج کسی مالی فائدے کے لیے نہیں بلکہ اپنے ذاتی مقصد اور انسانی طاقت کی حدوں کو آزمانے کے لیے قبول کیا تھا۔ جس کا مقصد اپنی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے ثابت کرنا تھا۔ 27 ستمبر 2025 کو منعقدہ اس تقریب میں اشرف کی غیر معمولی جسمانی قوت اور عزم و استقلال نے دیکھنے والوں کو ورطہِ حیرت میں ڈال دیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے ریکارڈز کے لیے نہ صرف جسمانی طاقت بلکہ آہنی اعصاب اور برسوں کی سخت تربیت درکار ہوتی ہے۔ اس حیرت انگیز مہم جوئی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے تعریفی کلمات کا تانتا بندھ گیا۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ”انسانی طاقت اور عزم کی کوئی حد نہیں“۔ کچھ لوگوں نے اسے ناقابل یقین حوصلہ اور ڈسپلن کی مثال قرار دیا۔ واضح رہے کہ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے قوانین کے مطابق، اس نوعیت کے خطرناک ریکارڈز کے لیے امیدوار کی عمر کم از کم 16 سال ہونا لازمی ہے، تاکہ وہ جسمانی طور پر ایسے دباؤ کو برداشت کرنے کے قابل ہو۔ اشرف مہروس سلیمان کے اس ریکارڈ کو اب دنیا بھر میں انسانی طاقت کے سب سے منفرد اور حیران کن کارناموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

Read full story on Aaj

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments