(24نیوز)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آج حکومتی کمیٹی کے ساتھ بہت ہی اہم ترین مذاکراتی دور تھا،ہمارے سامنے عوام کو ریلیف دلانا اہم ایشو تھا،حکومت نے تسلیم کیا ہے کہ عالمی صورتحال کی وجہ سے تیل کی مصنوعات کی ترسیل میں مسائل ہیں۔



