استنبول: علاقائی چار ملکی گروپ (آر فور) اور فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے سفارتی رابطے برقرار رکھنے اور علاقائی تنازعات کے سکیورٹی، معیشت اور تجارت پر مرتب ہونے والے اثرات سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔



