دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ایک روزہ ٹیم رینکنگ میں پاکستانی ٹیم نے ایک درجے بہتری حاصل کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق پاکستان ٹیم 103 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہے جبکہ آسٹریلیوی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے سے پانچویں نمبر پر آگئی ہے۔



