اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور مغربی ایشیا میں جاری پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دفترخارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلسل مذاکرات …



