اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قیمتی پتھروں کی برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعظم نے قیمتی پتھروں کے شعبے کی ترقی سے متعلق منصوبے پر سست روی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ٹائم فریم کے ساتھ جامع لائحہ عمل مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی۔



