67.2 F
Pakistan
Wednesday, October 14, 2026
HomeEnvironmentکراچی: ہوا سے پانی حاصل کرنے کا دعویٰ، یہ مشین کیسے کام...

کراچی: ہوا سے پانی حاصل کرنے کا دعویٰ، یہ مشین کیسے کام کرتی ہے؟

پاکستان میں متبادل توانائی کے فروغ کی کوششوں کے دوران نیپون انرجی نے پانی سے ہائیڈروجن گیس تیار کرنے اور اسے بجلی پیدا کرنے سمیت مختلف مقاصد کے لیے استعمال کرنے والی ٹیکنالوجی پیش کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کمپنی نے کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ سولر انرجی نمائش کے دوران اس منصوبے کی تفصیلات بتائیں، جس کے تحت پانی کو الیکٹرولائسز کے عمل سے گزار کر ہائیڈروجن اور آکسیجن میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ کمپنی سے وابستہ سید محمد بلال کے مطابق، مجوزہ نظام کو چلانے کے لیے بجلی درکار ہوگی، جو سولر پینلز، بیٹریوں یا بجلی کے براہِ راست کنکشن سے حاصل کی جا سکے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ نظام میں بجلی کی کھپت کم سے کم رکھنے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ صارفین کے اخراجات کو محدود رکھا جا سکے۔ سید محمد بلال کے مطابق، تیار ہونے والی ہائیڈروجن کو گھریلو استعمال، گاڑیوں میں ایندھن اور بجلی کی پیداوار کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس ٹیکنالوجی کے پروٹوٹائپ پر کام جاری ہے، جبکہ حکومتی منظوری اور متعلقہ اداروں کی جانب سے ضروری اجازت نامے حاصل ہونے کے بعد اسے باقاعدہ طور پر تیار کرکے مارکیٹ میں متعارف کرانے کا ارادہ ہے۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) ہائیڈروجن ٹیکنالوجی کیسے کام کرتی ہے؟ پانی سے ہائیڈروجن حاصل کرنے کے لیے الیکٹرولائسز کا عمل استعمال کیا جاتا ہے، جس میں بجلی کی مدد سے پانی کو ہائیڈروجن اور آکسیجن میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ بعد ازاں ہائیڈروجن کو فیول سیل کے ذریعے بجلی میں تبدیل کیا جا سکتا ہے یا مخصوص نظاموں میں ایندھن کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس عمل میں پانی سے ہائیڈروجن پیدا کرنے کے لیے توانائی درکار ہوتی ہے، اس لیے یہ ٹیکنالوجی خود بخود یا بغیر بجلی کے توانائی پیدا نہیں کرتی۔ بین الاقوامی سطح پر ہائیڈروجن کو صنعت، ٹرانسپورٹ اور توانائی ذخیرہ کرنے کے لیے ایک ممکنہ متبادل سمجھا جا رہا ہے۔ تاہم، اس کی پیداوار کی لاگت، توانائی کی مجموعی کارکردگی، ذخیرہ کرنے کے انتظامات اور محفوظ ترسیل اب بھی اہم چیلنجز ہیں۔ پاکستان کے لیے کیا امکانات ہیں؟ پاکستان میں بجلی کی لاگت اور توانائی کے متبادل ذرائع کی اہمیت کے پیش نظر، اگر اس نوعیت کی ٹیکنالوجی مؤثر اور اقتصادی ثابت ہوتی ہے تو یہ مستقبل میں قابلِ تجدید توانائی کے نظاموں کے ساتھ استعمال کے امکانات پیدا کر سکتی ہے۔ خصوصاً سولر بجلی کی مدد سے ہائیڈروجن تیار کرکے اسے بعد میں استعمال کرنے کا تصور توانائی ذخیرہ کرنے کے متبادل طریقوں میں شامل ہے۔ تاہم، نیپون انرجی کے پیش کردہ نظام کی عملی افادیت، بجلی کی فی یونٹ کھپت، ہائیڈروجن کی پیداواری صلاحیت، فی یونٹ لاگت اور حفاظتی معیار کے بارے میں آزادانہ تکنیکی جانچ کے نتائج سامنے آنا ضروری ہیں۔ اسی طرح یہ بھی واضح ہونا باقی ہے کہ آیا یہ نظام گھریلو سطح پر بجلی کی پیداوار کے لیے اقتصادی طور پر قابلِ عمل ثابت ہوگا۔ کمپنی کی جانب سے حکومتی منظوری کے بعد پراڈکٹ مارکیٹ میں متعارف کرانے کا عندیہ دیا گیا ہے، تاہم فی الحال اس کی تجارتی دستیابی اور بڑے پیمانے پر استعمال کے حوالے سے حتمی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ پاکستانی سولر پینل توانائی بجلی کمپنی نے کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ سولر انرجی نمائش کے دوران اس منصوبے کی تفصیلات بتائیں، جس کے تحت پانی کو الیکٹرولائسز کے عمل سے گزار کر ہائیڈروجن اور آکسیجن میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ ممتاز جمالی بدھ, اکتوبر 14, 2026 – 06: 45 Main image: ٹیکنالوجی jw id: VgTILQO1 type: video related nodes: سندھ بجٹ: گوگل گلاسز، مفت سولر سسٹم اور 50 ڈبل ڈیکر بسیں سولر کے بعد اب لیتھیم بیٹری، پاکستان کی توانائی مارکیٹ نئے مرحلے میں داخل کیا سولر منی الیکٹرک کار رکشہ اور موٹر سائیکل کا متبادل ہے؟ کیا پاکستان میں بننے والے سولر پینلز سستے اور پائیدار ہیں؟ SEO Title: کراچی: ہوا سے پانی حاصل کرنے کا دعویٰ، یہ مشین کیسے کام کرتی ہے؟ copyright: show related homepage: Hide from Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments