(24نیوز) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی پاکستان تحریک انصاف کیساتھ بڑھتی ہوئی قربتوں پر وفاقی حکومت بھی متحرک ہو گئی ہے اور وزیراعظم کی ہدایت پر سپیکر اسمبلی کے ہمراہ دیگر حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے اراکین نے مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات کی۔



