67 F
Pakistan
Tuesday, October 6, 2026
HomeSports125 گول کرنے والے ’جادوگر‘ میسی کا آج آخری میچ

125 گول کرنے والے ’جادوگر‘ میسی کا آج آخری میچ

ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر لیونل میسی اپنی قومی ٹیم کے لیے 6 اکتوبر 2026 کو اپنا آخری میچ کھیلنے کی تیاری کر رہے ہیں، جس کے بعد ارجنٹینا فٹ بال ایک نئے دور میں داخل ہو جائے گا۔ 39 سالہ لیونل میسی منگل کو بیونس آئرس کے سٹیڈیو مونومینٹل میں بینن کے خلاف دوستانہ میچ کھیلیں گے۔ یہ مقابلہ ارجنٹینا کی قومی ٹیم کے ساتھ ان کے شان دار بین الاقوامی کیریئر کا اختتام ہوگا۔ میسی نے اپنے کیریئر کے دوران ارجنٹینا کو 2022 کا فیفا ورلڈ کپ اور 2021 اور 2024 کے کوپا امریکہ ٹائٹلز جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ 2008 کے اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے والی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔ میسی ارجنٹینا کی جانب سے 125 گول کر کے قومی ٹیم کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بھی ہیں۔ میسی کی رخصتی کے بعد یہ سوال اہم ہو گیا ہے کہ آیا ارجنٹینا عالمی فٹ بال میں اپنی برتری برقرار رکھ سکے گا یا نہیں۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) تاہم ارجنٹینا کے ہیڈ کوچ لیونل سکالونی ٹیم کے مستقبل کے حوالے سے پُراعتماد ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میسی کی غیر موجودگی کے باوجود ارجنٹینا کی ٹیم اعلیٰ معیار کی فٹ بال کھیلتی رہے گی۔ ورلڈ کپ کے بعد میسی کے بغیر کھیلے گئے ابتدائی دو میچوں میں ارجنٹینا نے شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بولیویا کو چار صفر اور برکینا فاسو کو سات صفر سے شکست دی۔ ٹیم میں نکولس پاز، فرانکو مستانتونو، گیانلوکا پریستیانی اور لیونل فلورس جیسے نوجوان کھلاڑی ابھر کر سامنے آ رہے ہیں، جبکہ ایمیلیانو مارٹینیز، کرسٹیان رومیرو، اینزو فرنانڈیز اور لاؤتارو مارٹینیز جیسے تجربہ کار کھلاڑی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ ارجنٹینا کے شائقین کو امید ہے کہ نوجوان کھلاڑی قومی ٹیم کی کامیابیوں کا سلسلہ برقرار رکھیں گے، تاہم ان کے لیے میسی جیسا اثر و رسوخ پیدا کرنا ایک بڑا چیلنج ہوگا۔ انٹر میلان کے کپتان لاؤتارو مارٹینیز سے بھی توقع کی جا رہی ہے کہ وہ ٹیم کی قیادت میں اہم کردار ادا کریں گے۔ وہ ارجنٹینا کی جانب سے 42 گول کر کے ملک کے لیے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ میسی کی رخصتی ارجنٹینا فٹ بال کے ایک یادگار باب کا اختتام ضرور ہے، لیکن شائقین کو یقین ہے کہ ٹیم مستقبل میں بھی بڑی کامیابیاں حاصل کر سکتی ہے۔ میسی کے بعد ارجنٹینا کی ٹیم کتنی مضبوط ثابت ہوتی ہے، اس کا ایک اہم اندازہ 2028 کے کوپا امریکہ میں ہوگا۔ لیونل میسی ارجنٹائن فٹ بال کھیل عالمی مقابلے میسی کی رخصتی کے بعد یہ سوال اہم ہو گیا ہے کہ آیا ارجنٹینا عالمی فٹ بال میں اپنی برتری برقرار رکھ سکے گا یا نہیں۔ اے پی منگل, اکتوبر 6, 2026 – 10: 45 Main image: ارجنٹینا کے فارورڈ لیونل میسی 5 اکتوبر 2026 کو بیونس آئرس کے صوبے ایزیئزا میں ارجنٹائن فٹ بال ایسوسی ایشن (AFA) کے تربیتی کیمپ میں فٹبال پریکٹس میں حصہ لیتے ہوئے۔(تصویر: اے ایف پی) فٹ بال type: news related nodes: ’میرے پاس جو تھا سب دے دیا‘: میسی انٹرنیشنل فٹ بال سے ریٹائر ’نہیں معلوم آپ کے بغیر کیا کروں گا‘: میسی کا والد کے نام جذباتی پیغام میسی موجود تھے، مگر جادو غائب تھا: فائنل میں ارجنٹینا کیوں بکھر گیا؟ ’جادوگر‘ میسی اپنا دوسرا ورلڈ کپ جیتنے سے ایک قدم دور SEO Title: 125 گول کرنے والے ’جادوگر‘ میسی کا آج آخری میچ copyright: show related homepage: Hide from Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments