69.8 F
Pakistan
Sunday, October 4, 2026
HomeEntertainmentاداکاری کے بعد دنانیر مبین کی گلوکاری میں انٹری، پہلا گانا ریلیز

اداکاری کے بعد دنانیر مبین کی گلوکاری میں انٹری، پہلا گانا ریلیز

پاکستانی اداکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار دنانیر مبین نے اداکاری کے بعد اب گلوکاری کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔ اداکارہ نے اپنا پہلا میوزک ٹریک ’ٹچ‘ ریلیز کردیا ہے۔ دنانیر مبین نے اپنے نئے گانے کی خبر مداحوں تک پہنچانے کے لیے انسٹاگرام پر ایک پروموشنل ویڈیو شیئر کی۔ انہوں نے بتایا کہ ’ٹچ‘ کی تیاری میں خاصی محنت کی گئی ہے اور انہیں امید ہے کہ شائقین اس گانے کو پسند کریں گے۔ اس میوزک ٹریک میں دنانیر مبین کے ساتھ مانور گلوکار حیدر مستحسن نے بھی کام کیا ہے۔ گانے میں تیز اور جاندار ردھم کے ساتھ توانائی سے بھرپور میوزک کو نمایاں کیا گیا ہے، جو اسے ایک مختلف انداز کا پاپ ٹریک بناتا ہے۔ View this post on Instagram یاد رہے کہ دنانیر مبین اس سے قبل سوشل میڈیا پر اپنی وائرل ویڈیوز سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچیں اور پھر شاندار اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے ’صنفِ آہن‘ اور ’محبت گمشدہ میری‘ جیسے مقبول ترین پراجیکٹس کا حصہ بنیں۔ سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کرنے کے بعد ان کا اداکاری کی طرف آنا اور اب موسیقی میں قسمت آزمانا ان کے فنی سفر میں ایک اور اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ ’ٹچ‘ کی ریلیز کے ساتھ دنانیر نے اپنے فن کے دائرے کو اداکاری سے آگے بڑھاتے ہوئے موسیقی کو بھی اپنے کیریئر کا حصہ بنا لیا ہے۔ نئے گانے کو شائقین کی جانب سے کس طرح کا ردعمل ملتا ہے، یہ آنے والے دنوں میں واضح ہوگا۔

Read full story on Aaj

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments