اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر میں پاک گلوبل ٹیک فیسیلٹی کے قیام سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی استعداد کار مزید مضبوط بنانے اور جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال پر غور کیا گیا۔



