کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کرچکے ہیں جس کا اظہار حالیہ پریس کانفرنس کے موقع پر دیکھنے میں آیا۔ پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے بار بار لقمے دینے پر چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول نے فوری طور پر ناراضی کا اظہار کیا۔



