74.6 F
Pakistan
Saturday, September 12, 2026
HomeEnvironmentخیبرپختونخوا میں 17 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری

خیبرپختونخوا میں 17 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری

خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج سے 17 ستمبر تک بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر متعلقہ اداروں نے الرٹ جاری کردیا۔ بالائی اور پہاڑی علاقوں میں موسلادھار بارش سے فلیش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ جبکہ بڑے شہروں کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں آج سے 17 ستمبر تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمے نے 14 سے 17 ستمبر کے دوران بالائی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے باعث فلیش فلڈ کے خدشے سے خبردار کیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، جبکہ پشاور، مردان اور صوابی کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔ خوشاب، میانوالی، نورپور تھل، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لیہ، بھکر، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور گردونواح میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب محمد سیف انور جپہ نے صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو موسمی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کے خدشے کے پیش نظر انتظامیہ پیشگی اقدامات یقینی بنائے۔ راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں اربن فلڈنگ جبکہ برساتی نالوں میں فلیش فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔ مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں بھی لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو بارشوں کے ممکنہ اثرات سے نمٹنے کے لیے ضروری حفاظتی اور امدادی اقدامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

Read full story on Aaj

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments