شکاگو: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر انور علی نے کوچنگ کے میدان میں قدم رکھ دیا، 38 سالہ پاکستانی کرکٹر کو امریکا کی مائنر لیگ میں ٹیم شکاگو کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق کنگسمین شکاگو نے انور علی کو باضابطہ طور پر کوچ بنانے کا اعلان کردیا ہے۔



