71.1 F
Pakistan
Friday, June 19, 2026
HomeEnvironmentیارسا گمبا: 'ہمالیائی گولڈ' کہلانے والی نایاب پھپھوندی

یارسا گمبا: ‘ہمالیائی گولڈ’ کہلانے والی نایاب پھپھوندی

نیپال کے بلند پہاڑی علاقوں میں ایک بہت قیمتی قدرتی چیز ”یارسا گمبا“ پائی جاتی ہے جسے ”ہمالین گولڈ“ یعنی ہمالیہ کا سونا بھی کہا جاتا ہے، کیونکہ یہ بہت مہنگے داموں فروخت ہوتی ہے۔ یہ ایک عجیب قسم کی جڑی بوٹی یا فنگس ہے جو ایک خاص قسم کے کیڑے کے اندر بڑھتا ہے۔ اسی وجہ سے اسے مقامی طور پر ”کیڑا جڑی“ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ فنگس عام طور پر ہمالیہ کے برفیلے پہاڑوں میں بہار کے موسم میں ظاہر ہوتا ہے جب برف پگھلتی ہے۔ اگر اس مختصر وقت میں اسے نہ تلاش کیا جائے تو یہ خراب ہو جاتا ہے یا جنگلی جانور اسے کھا لیتے ہیں۔ اس فنگس کے لیے بہت خاص موسمی حالات ضروری ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ قیمتی فنگس نیپال اور تبت کے 3500 سے 5000 میٹر کی بلندی والے علاقوں میں ہی پیدا ہوتا ہے، جہاں سردیوں میں درجہ حرارت منفی 10 سے منفی 20 ڈگری تک گر جاتا ہے۔ سردی کے موسم میں جب شدید برف باری ہوتی ہے تو مٹی میں نمی آجاتی ہے اور یہ فنگس مٹی کے نیچے رہنے والے کیڑوں کو اپنا شکار بنا لیتی ہے۔ جب موسم بہار میں برف پگھلتی ہے تو یہ کیڑے کے سر سے باہر نکل کر ایک چھوٹے بھورے تنکے کی طرح گھاس میں دکھائی دیتی ہے۔ یارسا گمبا کو ڈھونڈنے کا وقت بہت ہی مختصر ہوتا ہے۔ اگر برف پگھلنے کے فوراً بعد اسے نہ چنا جائے تو یہ گل سڑ جاتی ہے یا جنگلی جانور اسے کھا جاتے ہیں۔ اس کو ڈھونڈنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔ یہ گھاس میں اتنی چھپی ہوتی ہے کہ اسے دیکھنے کے لیے زمین پر پیٹ کے بل لیٹ کر رینگنا پڑتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مئی سے جولائی کے مہینوں میں نیپال کے دور دراز پہاڑی گاؤں بالکل خالی ہو جاتے ہیں۔ اسکول بند کر دیے جاتے ہیں اور پورا پورا خاندان پہاڑوں کا رخ کرتا ہے۔ ان علاقوں میں نوکریاں نہیں ہیں اور عام کھیتی باڑی سے گزارا نہیں ہوتا۔ ایک غریب انسان اس کام سے دو مہینوں میں اتنا کما لیتا ہے جتنا وہ سال بھر مزدوری کر کے بھی نہیں کما سکتا۔ یہ لوگ ہفتوں تک پہاڑوں پر خیمے لگا کر سخت سردی میں رہتے ہیں اور اپنے کھانے پینے کا سامان بھی ساتھ لے کر جاتے ہیں۔ ایک مقامی تاجر کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے لیے قدرت کا ایک بڑا تحفہ ہے، چونکہ یہ صرف ایک خاص وقت پر اور بہت بلندی پر ملتی ہے اس لیے اس کی قیمت اتنی زیادہ ہے، چین اور دیگر ملکوں میں اس کی بہت مانگ ہے، کیونکہ وہاں کے لوگ اسے صحت کے لیے بہت مفید مانتے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق اس مختصر سیزن میں ہونے والی کمائی پورے سال کی محنت مزدوری سے زیادہ ہو سکتی ہے، اسی لیے یہ مہم ان کے لیے بہت اہم ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ یارسا گمبا کو روایتی چینی طب اور کچھ جدید تحقیق میں توانائی بڑھانے، سانس کی بیماریوں میں مدد دینے، مدافعتی نظام مضبوط کرنے اور جسمانی کمزوری دور کرنے کے لیے مفید قرار دیا جاتا ہے۔

Read full story on Aaj

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments