مصنف: صادق حسینقسط: 40پورچ سے گزر کر جب پرویز ڈرائینگ روم میں پہنچا تو دیکھا کہ اماں سامنے آنگن میں تختہ پر بیٹھی تربوز کاٹ رہی ہیں، خادمہ سویوں کے لچھے دھوپ میں رسی پر ڈال رہی ہے، دو چار پڑوسنیں تخت کے قریب مونڈھوں پر بیٹھی ماں سے باتیں کر رہی ہیں ماں نے اٹھ کر پرویز کی بلائیں لیں۔
گھر کے کونے کونے میں زندگی عود کرآئی، آپا نے کہا ”چپکے سے چلے آئے، تار ہی دیدیا ہوتا“ ایک پڑوسن بولی ”ہمارے شہزادے کیلئے رشتوں کی کیا کمی“
RELATED ARTICLES



