لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) گورننس کے موضوع پر ’’لیکن نظام کیا؟‘‘ کے عنوان سے منعقدہ راؤنڈ ٹیبل کانفرنس میں شرکاء نے متفقہ طور پر ’’لاہور ڈیکلریشن‘‘ منظور کر لیا، جس میں ملک میں جمہوری، شفاف، جوابدہ اور عوامی شراکت پر مبنی نظامِ حکمرانی کے قیام پر زور دیا گیا۔



