پاکستان کی آٹو موبائل انڈسٹری گزشتہ کئی دہائیوں سے ایک ایسے نظام کے تحت کام کرتی رہی ہے جہاں مقامی صنعت کو تحفظ دینے کے نام پر درآمدی ڈیوٹیز اور ٹیکسوں کی بلند شرح برقرار رکھی گئی، لیکن اس تحفظ کا حقیقی فائدہ نہ صارفین کو مل سکا اور نہ ہی ملکی صنعت عالمی معیار کی مسابقت کے قابل بن سکی۔



