72.2 F
Pakistan
Saturday, September 19, 2026
HomeCrimeکوہاٹپولیس لائنز حملہ: 8 دہشتگرد ہلاک، پولیس کے 17 اعلیٰ افسران اور...

کوہاٹپولیس لائنز حملہ: 8 دہشتگرد ہلاک، پولیس کے 17 اعلیٰ افسران اور اہلکاروں سمیت 23 افراد شہید

کوہاٹ میں واقع پولیس لائنز پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن مکمل کرتے ہوئے تمام آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس کارروائی میں خودکش بمبار سمیت تمام حملہ آور مارے گئے ہیں، جن میں سے کچھ دہشت گرد اسپیشل برانچ میں بھی موجود تھے جنہیں فورسز نے کارروائی کے دوران ہلاک کیا۔ اس واقعے میں شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 23 ہو گئی ہے، جن میں 17 پولیس اہلکار اور 6 عام شہری شامل ہیں۔ شہدا میں اعلیٰ پولیس افسران بھی شامل ہیں جن میں ایس پی، ڈی ایس پی اور انسپکٹر رینک کے اہلکار شامل ہیں۔ جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ اس پورے آپریشن کی نگرانی ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے خود کی، جو خود بھی اس حملے کی زد میں آ کر زخمی ہوئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے باعث تمام دہشت گردوں کا خاتمہ ممکن ہوا اور پولیس لائنز کے علاقے کو مکمل طور پر پاک کر دیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں نے پولیس لائنز کی مسجد پر خودکش حملہ کیا، جس کے بعد بعض دہشتگرد اسپیشل برانچ کی عمارت میں داخل ہوگئے۔ پولیس لائنز میں دہشتگردوں کی موجودگی کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کیا، جو دوسرے روز بھی جاری رہا۔ سی ٹی ڈی کے ایڈیشنل آئی جی بھی آپریشن کے دوران فرنٹ لائن پر موجود تھے۔ دہشتگردوں نے ان پر دستی بم سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے، جبکہ پولیس لائنز اور اطراف میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔ کوہاٹ دھماکے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا بعد ازاں گزشتہ روز رات کو پولیس لائنز میں دھماکے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ پولیس لائنز کوہاٹ میں ادا کردی گئی تھی۔ جس میں آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہدا کو سلامی پیش کی، جبکہ پولیس، افواج پاکستان اور سول افسران نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہدا کے جسد خاکی آبائی علاقوں کی جانب روانہ کردیئے گئے تھے۔ اس موقع پر آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا کہ شہدا کے خون کے ہر قطرے کا حساب لیا جائے گا، دہشتگردوں پر خیبرپختونخوا کی سرزمین تنگ کردیں گے۔ آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا کہ دہشتگردوں کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں، دہشتگردوں کے نیٹ ورک کا سراغ لگایا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو بھی جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

Read full story on Aaj

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments