62.4 F
Pakistan
Monday, May 4, 2026
HomeSportsکوشش ہے پشاور جائیں اور دکھائیں کہ ہم ٹرافی جیتے ہیں: بابر...

کوشش ہے پشاور جائیں اور دکھائیں کہ ہم ٹرافی جیتے ہیں: بابر اعظم

پشاور زلمی کے فاتح کپتان اور پی ایس ایل 11 کے سب سے کامیاب بلے باز بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ان کے پاس فتح کا جشن منانے کا بھی وقت نہیں کیونکہ انہیں بنگلہ دیش کے لیے روانہ ہونا ہے۔ پاکستان سپر لیگ 11 کے فائنل میں پشاور زلمی نے پہلی مرتبہ لیگ کا حصہ بننے والی حیدر آباد کنگز مین کو شکست دے کر طویل عرصے بعد ٹائٹل اپنے نام کیا۔ پشاور زلمی نے اس سے قبل 2017 میں آخری مرتبہ پی ایس ایل ٹرافی اٹھائی تھی جبکہ بابر اعظم کے لیے بھی یہ پہلا موقع تھا جب ان کی کپتان میں ٹیم فائنل جیتی ہے۔ مگر بابر اعظم اس بات سے کچھ مایوس ہیں کہ انہیں جیت کا جشن منانے کے لیے وقت کم ملا ہے، کیونکہ انہیں پیر کی صبح 9 بجے بنگلہ دیش کے لیے روانہ ہونا ہے جہاں انہوں نے ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے۔ فائنل کے بعد جب بابر اعظم پریس کانفرنس کے لیے آئے تو ان سے سوال ہوا کہ کیا وہ ٹرافی کے ہمراہ پشاور کا بھی دورہ کریں گے؟ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) تو اس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’ٹائم کم ہے، صبح نو بجے فلائٹ ہے۔ جشن کا بھی وقت نہیں ہے۔ ’لیکن انشا اللہ پلان کر رہے ہیں کہ جب واپس آئیں تو اچھی طرح سے جشن منائیں۔‘ پشاور کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ’وہاں سے کافی سپورٹ ملی۔ کوشش کریں گے، چیئرمین صاحب نے بھی بات کی تھی کہ ہم ٹرافی کو پشاور بھی لے کر جائیں گے تو ان سے بھی بات کریں گے۔‘ بابر اعظم نے کہا کہ ’بیٹھ کر بات کریں گے کہ پشاور جائیں، ان لوگوں سے ملیں اور دکھائیں کہ ہم ٹرافی جیتے ہیں۔‘ پاکستان کرکٹ پشاور زلمی پی ایس ایل 11 بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ’ٹائم کم ہے، صبح نو بجے فلائٹ ہے۔ جشن کا بھی وقت نہیں ہے، مگر انشا اللہ پلان کر رہے ہیں کہ جب واپس آئیں تو اچھی طرح سے جشن منائیں۔‘ انڈپینڈنٹ اردو سوموار, مئی 4, 2026 – 09: 30 Main image:

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کو پی ایس ایل فائنل جیتنے کے بعد ساتھی کھلاڑیوں نے کندھوں پر اٹھا رکھا ہے (پی سی بی)

کرکٹ type: news related nodes: بابر اعظم کی پی ایس ایل میں سینچری: ’انہیں استعمال ہی غلط کیا گیا‘ پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا کیا پی ایس ایل 11 سے پاکستان کرکٹ کو کچھ فائدہ ہوا؟ پی ایس ایل 11: 5 پاکستانی سٹارز جو ٹی 20 کے آسمان پر جگمگا سکتے ہیں SEO Title: کوشش ہے پشاور جائیں اور دکھائیں کہ ہم ٹرافی جیتے ہیں: بابر اعظم copyright: show related homepage: Hide from Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments