لاہور (افضل افتخار) کم عمری میں بڑا کارنامہ، فیصل آباد کی ننھی تیراک عمینہ شہباز نے قومی تیراکی چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا، جبکہ چناب کلب کے ہال آف فیم کے بورڈ آف آنرز پر نام درج کروا کر کم عمر ترین تیراک ہونے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔



