اندر کی خبر لانے کا دعویٰ کرنے والے مخبرانِ کرام یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کرپشن کے خلاف علم اُٹھا لیا ہے اور اب پنجاب میں کوئی کرپٹ افسر چاہے وہ کسی بھی محکمے کا ہو بچ نہیں سکے گا،ست بسم اللہ جی، اندھے کو اور کیا چاہئے، دو آنکھیں اور بھوکے کو کیا چاہئے،دو روٹیاں۔



