69.6 F
Pakistan
Wednesday, October 28, 2026
HomeEntertainmentکراچی میں روایتی گجراتی رقص ’گربا‘ کی محفل

کراچی میں روایتی گجراتی رقص ’گربا‘ کی محفل

کراچی میں اتوار کی رات ’جب وی گربا‘ کے نام سے گربا نائٹ کا انعقاد کیا گیا، جہاں روایتی گجراتی موسیقی، رنگا رنگ ملبوسات اور ڈانڈیا رقص نے محفل کو یادگار بنا دیا۔ گربا گجرات کا ایک روایتی رقص ہے، جسے ہندو برادری کے مذہبی تہوار نوراتری کے دوران خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ اس رقص میں شرکا عموماً دائرے کی شکل میں موسیقی کی تال پر قدم ملاتے اور تالیاں بجاتے ہیں جب کہ ڈانڈیا میں لکڑی کی چھوٹی چھڑیوں کے ساتھ مخصوص انداز میں رقص کیا جاتا ہے۔ انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں یہ دونوں رقص گجراتی ثقافت کی نمایاں علامت سمجھے جاتے ہیں۔ کراچی کی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی جانب سے منعقد کی گئی اس تقریب میں شرکا نے گربا اور ڈانڈیا رقص میں حصہ لیا۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) تقریب میں ثقافتی رنگوں، موسیقی اور باہمی میل جول کا خوب صورت امتزاج دیکھنے میں آیا۔ شرکا نے ایسی سرگرمیوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان سے مختلف ثقافتی روایات کو قریب سے جاننے اور انہیں منانے کا موقع ملتا ہے۔ کراچی میں گجراتی ثقافت سے جڑے گربا اور ڈانڈیا کی روایت طویل عرصے سے موجود ہے۔ نوراتری کے علاوہ شادی بیاہ اور دیگر سماجی اجتماعات میں بھی ان رقصوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ رقص گربا نائٹ میں روایتی گجراتی موسیقی، رنگا رنگ ملبوسات اور ڈانڈیا رقص نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ انڈپینڈنٹ اردو منگل, اکتوبر 27, 2026 – 16: 30 Main image: ملٹی میڈیا jw id: HBeUmn0H type: video related nodes: موسیقی، رقص اور آتش بازی: قائد اعظم یونیورسٹی میں جشنِ پنجاب کے رنگ مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی تینوں خان، ریحانہ اور دپیکا کا رقص جب ریتیک روشن ہر بار رقص میں شکست کھا جاتے ٹک ٹاک کے دور میں کتھک ڈانسر بننے والے لاہور کے ولید SEO Title: کراچی میں روایتی گجراتی رقص ’گربا‘ کی محفل copyright: show related homepage: Hide from Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments