72.4 F
Pakistan
Saturday, October 3, 2026
HomeCrimeکراچی: سی ویو پر چلتی گاڑی میں قتل، پولیس اہلکار ملوث نکلا

کراچی: سی ویو پر چلتی گاڑی میں قتل، پولیس اہلکار ملوث نکلا

کراچی کے علاقے سی ویو میں گاڑی سے لاش ملنے کا معمہ حل ہوگیا ہے اور قاتل پولیس اہلکار نکلا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اسرار فارن سیکیورٹی سیل میں تعینات ہے اور وقوعے کے وقت پولیس یونیفارم میں مقتول کی گاڑی میں موجود تھا۔ ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق ملزم اسرار پولیس اہلکار ہے اور فارن سیکیورٹی سیل میں فرائض انجام دے رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزم چلتی گاڑی سے فرار ہوگیا تھا، تاہم بعد ازاں اسے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول اور ملزم کے درمیان مالی تنازع چل رہا تھا۔ دونوں گزشتہ 10 برس سے دوست اور کاروباری شراکت دار بھی تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں تلخ کلامی کے دوران ملزم نے مقتول پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔ واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی ملزم سے برآمد کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق جائے وقوع سے ملنے والے خول اور برآمد شدہ اسلحے کا میچ سامنے آیا ہے، تاہم حتمی فرانزک رپورٹ کا انتظار ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم پر منشیات فروشی کے الزامات بھی سامنے آئے ہیں، جن کی تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس واقعے کے دیگر پہلوؤں اور ملزم کے سابقہ ریکارڈ کی بھی جانچ کر رہی ہے۔

Read full story on Aaj

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments