81.5 F
Pakistan
Saturday, June 6, 2026
HomeEntertainment'کالا ہرن' فلم تنازع: سلمان خان کی سابقہ محبت نے بھی دھوکہ...

‘کالا ہرن’ فلم تنازع: سلمان خان کی سابقہ محبت نے بھی دھوکہ دے دیا

بولی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی زندگی کے ایک متنازع باب پر مبنی فلم ’کالا ہرن‘ کے گرد تنازع مزید شدت اختیار کر گیا ہے اور اب اس ہنگامے میں اداکار کی سابقہ دوست سومی علی بھی کود پڑی ہیں۔ سومی علی نے اس فلم کے ڈائریکٹر امت جانی کی کھلم کھلا حمایت کر دی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نیا طوفان کھڑا ہو گیا ہے۔ فلم کا پوسٹر سامنے آنے کے بعد سے ہی یہ پروجیکٹ سرخیوں میں ہے کیونکہ اس پوسٹر میں سلمان خان سے مشابہت رکھنے والے ایک شخص کو دکھایا گیا ہے جس نے ہاتھ میں ویسا ہی بریسلیٹ پہن رکھا ہے اور وہ سنائپر رائفل سے نشانہ باندھ رہا ہے۔ فلم کی تشہیری مہم کے آغاز کے بعد ہی اس پر شدید ردعمل سامنے آیا اور سلمان خان کی قانونی ٹیم نے اس فلم کو روکنے کے لیے سلمان خان کی قانونی ٹیم نے فلم ساز امت جانی کو ایک باضابطہ نوٹس بھیجا ہے جس میں فلم کے ٹیزر، پوسٹر اور تمام تشہیری مواد کو انٹرنیٹ سے فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تاہم فلم کے پروڈیوسر امیت جانی نے اس قانونی کارروائی کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے کیمرے کے سامنے نوٹس کو پھاڑ دیا اور واضح کیا کہ وہ کسی بھی دباؤ کے آگے جھکنے والے نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم کی تیاری اور تشہیر کا عمل ہر صورت جاری رہے گا۔ امیت جانی نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے سلمان خان کی حمایت میں مبینہ طور پر انڈر ورلڈ کی ڈی کمپنی سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔ انہوں نے اداکار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں کس کس کا جواب دوں، آپ کے نوٹس کا یا ان دھمکیوں کا، میں نے آپ کا قانونی نوٹس پھاڑ کر پھینک دیا ہے اور آپ کے حق میں آنے والی ڈی کمپنی کو بھی دیکھ لیں گے۔ اس سارے تنازعے میں اس وقت نیا موڑ آیا جب سلمان خان کی سابقہ دوست سومی علی نے فلم ساز کی سوشل میڈیا پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا ساتھ دیا۔ سومی علی نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے لکھا کہ آپ کو کسی بھی موضوع پر فلم بنانے کا پورا حق ہے، صرف قصوروار لوگ ہی چھپتے ہیں اور دھمکیاں دیتے ہیں۔ سومی علی کا یہ تبصرہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا جس پر امیت جانی نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ دوسری طرف اس بیان کے سامنے آتے ہی سلمان خان کے مداحوں نے سومی علی کو شدید تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا اور کمنٹس میں نازیبا زبان استعمال کی۔ ایک صارف کو جواب دیتے ہوئے سومی علی نے طنزاً لکھا کہ واہ، بہت پڑھے لکھے لوگ ہیں۔ اس تمام تر صورتحال اور سنگین الزامات پر بولی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کی طرف سے اب تک کوئی ردعمل یا آفیشل بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ اگر سلمان خان کی پیشہ ورانہ مصروفیات کی بات کی جائے تو وہ ان دنوں ساؤتھ کی مشہور اداکارہ نین تارا کے ساتھ اپنی اگلی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی فلم ”ماتربھومی“ بھی ریلیز کے لیے تیار ہے جبکہ وہ فلم ساز راج اور ڈی کے کے ساتھ بھی ایک نئے پروجیکٹ کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔ سومی علی کی انٹری نے اس فلمی تنازعے کو اب ذاتی نوعیت کی جنگ میں تبدیل کر دیا ہے۔

Read full story on Aaj

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments