انڈین وزارتِ خارجہ کے مطابق قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے پیر کو نئی دہلی میں برکس کے قومی سلامتی مشیروں کے اجلاس کے موقعے پر چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے ’تعمیری اور مستقبل کے معاملات پر مرکوز‘ ملاقات کی۔ برکس گروپ کے موجودہ چیئرمین کی حیثیت سے انڈیا پیر اور منگل کو نئی دہلی میں برکس کے قومی سلامتی مشیروں کے اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔ برکس میں بانی اراکین برازیل، روس، انڈیا، چین اور جنوبی افریقہ کے علاوہ حالیہ برسوں میں شامل ہونے والے دیگر ممالک بھی شامل ہیں۔ انڈیا وزارتِ خارجہ نے اجیت دوول اور وانگ یی کے درمیان ہونے والی بات چیت کو ’تعمیری اور مستقبل کے معاملات پر مرکوز‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں حالیہ پیش رفت پر تبادلۂ خیال کیا اور ’بتدریج معمول پر آنے‘ کی جانب پیش رفت کو نوٹ کیا۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) چین اور انڈیا جو دنیا کے دو سب سے زیادہ آبادی والے ممالک ہیں، ایک دوسرے سخت حریف ہیں اور اکثر ایک دوسرے پر غیر رسمی سرحد، جسے لائن آف ایکچوئل کنٹرول کہا جاتا ہے، کے ساتھ علاقے پر قبضہ کرنے کی کوششوں کا الزام لگاتے رہے ہیں۔ دونوں ہمسایہ ممالک کے تعلقات میں 2024 میں بہتری آئی، جس کے نتیجے میں 2020 کی سرحدی جھڑپ کے بعد پیدا ہونے والی کئی برسوں کی کشیدگی میں کمی آئی ہے۔ 2020 میں ہونے والی سرحدی جھڑپ، جس میں کم از کم 20 انڈین اور چار چینی فوجی جان سے گئے تھے، کے بعد دونوں ملکوں نے ہزاروں فوجیوں کو پیچھے ہٹایا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ تنگ سرحدی پٹی، جسے لائن آف ایکچوئل کنٹرول کہا جاتا ہے، میں گشت نہیں کریں گے۔ چینی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق وانگ یی نے کہا: ’ہمیں ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کا احترام کرنا چاہیے اور حساس معاملات کو مناسب طریقے سے سنبھالنا چاہیے۔‘ وانگ یی نے دوطرفہ مذاکراتی طریقۂ کار کی بحالی اور تجارت، مالیات، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ذرائع ابلاغ کے شعبوں میں تبادلوں کو فروغ دینے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ برکس کے پلیٹ فارم کو کثیر القطبی عالمی نظام کے فروغ کے عمل کی فعال حمایت کرنی چاہیے۔ انڈیا انڈیا چین تعلقات انڈین وزارتِ خارجہ کے مطابق قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے پیر کو نئی دہلی میں برکس کے قومی سلامتی مشیروں کے اجلاس کے موقعے پر چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے ’تعمیری اور مستقبل کے معاملات پر مرکوز‘ ملاقات کی۔ روئٹرز منگل, جون 23, 2026 – 09: 45 Main image:
اس ہینڈ آؤٹ تصویر میں 11 ستمبر 2024 کو چینی وزیرِ خارجہ وانگ یی (دائیں) سینٹ پیٹرزبرگ میں برکس کے اعلیٰ سطحی حکام کے اجلاس کے دوران انڈیا کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول (بائیں) سے ملاقات کے دوران ان کا استقبال کر رہے ہیں (تصویر: الیکسی ڈینچیف / فوٹو ہوسٹ ایجنسی برکس-روسیا 2024 ڈاٹ آر یو/ اے ایف پی)
ایشیا type: news related nodes: متنازع سرحدی گشت پر چین سے معاہدہ ہو گیا: انڈین وزارت خارجہ انڈیا چین کے نئے ایٹلس ڈرون نظام سے پریشان انڈیا چین سرحدی کشیدگی سے بڑے تصادم کا خطرہ ہے: انڈین آرمی وانگ یی کا دورہ: چین اور انڈیا کا براہ راست پروازیں بحال کرنے کا اعلان SEO Title: چین سے تعلقات معمول پر آ رہے ہیں: انڈیا copyright: show related homepage: Show on Homepage



