75.1 F
Pakistan
Wednesday, July 22, 2026
HomeSportsچہروں پر خوشی۔۔۔ہاتھوں میں ٹرافی۔۔۔ سپین کی ٹیم اپنے وطن واپس پہنچ...

چہروں پر خوشی۔۔۔ہاتھوں میں ٹرافی۔۔۔ سپین کی ٹیم اپنے وطن واپس پہنچ گئی

میڈرڈ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) چہروں پر خوشی۔۔۔ہاتھوں میں ٹرافی۔۔۔ سپین کی ٹیم اپنے وطن واپس پہنچ گئی ۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق ارجنٹینا کو شکست دے کر فٹبال ورلڈکپ 2026 کی فاتح بننے والی سپین کی ٹیم کے کھلاڑی اور سٹاف اپنے وطن واپس پہنچ گئے۔ فٹبال ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے طیارے نے سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں لینڈ کیا، سپین ٹیم کےکپتان روڈری ورلڈکپ ٹرافی ہاتھوں میں تھامےطیارے سے نکل اور ان کے چہرے پر خوشی دیدنی تھی۔ سپین ٹیم کے ہیڈ کوچ لوئس ڈی لا فوئنٹے اورسپین فٹبال فیڈریشن کے صدر رافیل لوزان بھی ٹیم کےساتھ تھے۔ ملک میں گندم بحران کیسے پیدا ہوا؟ مزمل اسلم نے سوال اٹھا دیا یاد رہے گزشتہ روز فیفا ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں سپین نے دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو 0-1 سے شکست دے کر دوسری بار ورلڈکپ جیت لیا۔ نیویارک میں کھیلے گئے فیصلہ کن معرکے میں سپین کی ٹیم چھائی رہی اور دنیائے فٹبال پر آئندہ 4 سال کی حکمرانی قائم کرلی۔

Read full story on Daily Pakistan

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments