76.2 F
Pakistan
Saturday, October 3, 2026
HomePoliticsچار اکتوبر کا لانگ مارچ: حکومت اور پی ٹی آئی آج پھر...

چار اکتوبر کا لانگ مارچ: حکومت اور پی ٹی آئی آج پھر مذاکرات کی میز پر

حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان چار اکتوبر کے لانگ مارچ اور خیبر پختونخوا میں گورنر راج سمیت دیگر معاملات سے متعلق مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا۔ اجلاس کا پہلا دور جمعے کو ہوا، تاہم شرکا نے تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب وزیراعظم شہباز شریف کی وفاقی حکومت اور خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) پی ٹی آئی نے اپنے مطالبات کے حق میں چار اکتوبر سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان رکھا ہے، جس کے پیش نظر اسلام آباد کے داخلی وخارجی راستوں کے قریب اور مختلف مقامات پر سڑکوں کے کنارے بڑی تعداد میں کنٹینرز موجود ہیں۔ ایک طرف اعلان کردہ مارچ کے آغاز میں صرف ایک دن رہ گیا ہے، وہیں پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعے کو ان مذاکرات کے پہلے دور کے بعد پی ٹی آئی وفد میں شامل سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ مذاکرات کا اگلا دور ہفتے کو دو بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں سپیکر چیمبر میں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا: ’اس کے بعد فیصلہ ہوگا کہ کیا کرنا ہے۔‘ دوسری جانب وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے بھی کہا تھا کہ ’اچھے ماحول میں‘ بات چیت ہوئی ہے اور ہفتے کو ’دوبارہ اکٹھے ہوں گے۔‘ View this post on Instagram A post shared by Independent Urdu (@indyurdu) ان مذاکرات میں حکومت کی جانب سے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ، وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری اور وفاقی وزیر امیر مقام شریک تھے جبکہ پیپلز پارٹی کی نمائندگی شیری رحمٰن، نوید قمر اور اعجاز جاکھرانی کر رہے تھے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان، علامہ راجہ ناصر عباس، اسد قیصر، عامر ڈوگر، سلمان اکرم راجہ اور حلیم عادل شیخ ان مذاکرات میں شریک ہوئے۔ پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی لانگ مارچ اسلام آباد خیبر پختونخوا اجلاس کا پہلا دور جمعے کو ہوا، تاہم شرکا نے تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ انڈپینڈنٹ اردو ہفتہ, اکتوبر 3, 2026 – 08: 15 Main image: دو اکتوبر 2026 کو اسلام آباد میں پارلیمان کے سپیکر چیمبر میں حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے وفد کے درمیان مذاکرات کے پہلے دور کا منظر(ویڈیو سکرین گریب/ تحریک تحفظ آئین پاکستان ایکس اکاؤنٹ) پاکستان type: news related nodes: 4 اکتوبر لانگ مارچ: حکومت و پی ٹی آئی مذاکرات کا اگلا دور کل 2022 سے اب تک: تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی کہانی پی ٹی آئی بند گلی میں نہ جائے جہاں سے واپسی نہ ہو: محسن نقوی چار اکتوبر کو ہر صورت لانگ مارچ کریں گے: سہیل آفریدی SEO Title: چار اکتوبر کا لانگ مارچ: حکومت اور پی ٹی آئی آج پھر مذاکرات کی میز پر copyright: show related homepage: Show on Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments