66.4 F
Pakistan
Friday, September 18, 2026
HomePoliticsپی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے لانگ مارچ پلان میں تبدیلی

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے لانگ مارچ پلان میں تبدیلی

پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا نے 27 ستمبر کے لانگ مارچ کے منصوبے میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی نے طے کیا ہے کہ 27 ستمبر کو خیبرپختونخوا سے نکلنے والے قافلے براہ راست اسلام آباد نہیں جائیں گے بلکہ پہلے موٹر وے کے ذریعے صوابی تک پہنچیں گے، جبکہ اس کے بعد حالات کے مطابق اگلے مرحلے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 27 ستمبر کو پی ٹی آئی کے قافلے موٹر وے پر صوابی تک جائیں گے اور اگر راستہ کلیئر ہوا تو انہیں ہری پور کی جانب روانہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق 28 ستمبر کو حالات کا جائزہ لینے کے بعد قافلوں کو اسلام آباد کی جانب آگے لے جانے یا نہ لے جانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ پارٹی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پنجاب کی قیادت سے بھی تحریک پر نظر رکھنے کی درخواست کی گئی ہے۔ اجلاس میں شریک پارلیمنٹیرینز کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا مؤقف تھا کہ پنجاب سے پارٹی قائدین اور کارکن بڑی تعداد میں نکلیں گے تو لانگ مارچ کی کامیابی ممکن ہوگی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کے مقدمات روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کا مطالبہ تسلیم کرلیا گیا تو لانگ مارچ ختم کردیا جائے گا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران بعض پارلیمنٹیرینز نے لاہور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی مبینہ گرفتاری کے واقعے کو ’’بچگانہ حرکت‘‘ قرار دیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان پہلے ہی کیا جاچکا ہے، تاہم صوابی، ہری پور اور 28 ستمبر کو اگلے مرحلے سے متعلق مذکورہ تفصیلات پارٹی ذرائع سے سامنے آئی ہیں۔

Read full story on Aaj

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments