اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کرتے ہوئے عوام کو نئے مالی بوجھ سے دوچار کردیا ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے ذریعے سامنے آیا ہے، جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 16 ستمبر سے ہوگا۔



