82.9 F
Pakistan
Friday, September 11, 2026
HomeBusinessپیٹرولیم مصنوعات کی قیموں میں چوتھے روز بھی اضافہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیموں میں چوتھے روز بھی اضافہ

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کر دیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 370 روپے 80 پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی نئی قیمت 398 روپے 4 پیسے ہوگئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چار روز سے اضافہ جاری ہے۔ اس سے قبل پیر، منگل اور بدھ کے روز بھی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کے نرخ بڑھائے تھے۔ گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 367 روپے 75 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد اس کی قیمت 392 روپے 67 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔ اس سے قبل منگل کے روز پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 58 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد پٹرول 364 روپے 35 پیسے اور ڈیزل 385 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہوگیا تھا۔ پیر کو پٹرول کی قیمت میں 12 روپے 90 پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔ اضافے کے بعد پٹرول کی قیمت 358 روپے 77 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 381 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔ پٹرولیم مصنوعات کے مسلسل بڑھتے نرخوں سے شہریوں کے سفری اخراجات میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، جب کہ ڈیزل مہنگا ہونے سے مال برداری، پبلک ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں کی لاگت بھی بڑھنے کا امکان ہے۔ حکومت کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کی صورت حال کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے تبدیلیاں آ رہی ہیں، جس کے اثرات ملکی پٹرولیم قیمتوں پر بھی پڑ رہے ہیں۔ حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے پیش نظر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کا طریقہ کار اختیار کیا ہے، جب کہ ہفتہ اور اتوار کو قیمتیں برقرار رکھنے کا طریقہ کار بدستور نافذ ہے۔

Read full story on Aaj

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments